ایرانی صدر کا ترک ہم منصب کو ٹیلی فون، نمائندہ امیر قطر سے گفتگو

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے اپنے ترک ہم منصب "رجب طیب اردگان" سمیت امیر قطر کے خصوصی نمائندے کیساتھ بات چیت کی۔

ان خیالات کا اظہار ایران کے صدراتی آفس کے ڈپٹی برائے تعلقات عامہ "علیرضا معزی" نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر روحانی نے پہلے امیر قطر کے خصوصی نمائندے کیساتھ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا اور پھر اس کے بعد انہوں نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران اپنے ترک ہم منصب سے بات چیت کی۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ آج بروز ہفتہ کو ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" نے ایران کے دروے پر آئے ہوئے اپنے قطری ہم منصب "محمد بن عبدالرحمن جاسم آل ثانی" کیساتھ ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے خطے کی تازہ ترین تبدیلیوں سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل بالخصوص امریکی ہاتھوں میں قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر گفتگو کی۔

اس موقع پر قطری وزیر خارجہ نے جنرل سلیمانی کی شہادت کے بعد خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اور علاقے کی حساس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کشیدگی کے حل اور علاقے میں امن کی بحالی کیلئے ایک پُرامن طریقہ حل نکالنا ہوگا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 10 =