ایران نے مشرقی ایشیائی ملکوں کو 43 ہزار ٹن مچھلی برآمد کی

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ سال کے دوران مشرقی ایشیائی ملکوں کو 43 ہزار ٹن مختلف قسم کی مچھلیاں برآمد کیں.

ان خیالات کا اظہار ایران کی سمندری فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل "عیسی گلشاہی" نے ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

گلشاہی کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں گزشتہ سال کے دوران، 143 ہزار ٹن مختلف قسم کی مچھیلوں اور جھینگوں میں سے 43 ہزار ٹن پر مشتمل ہارسرشو اور سکویڈ مچھلیوں کو مشرقی ایشیا کے ممالک کو برآمد کیا گیا ہے۔

انہوں نے رواں سال کے دوران ایران میں غیر معمولی مچھلیوں بشمول ہارسرشو اور سکویڈ مچھلیوں کی برآمدات کی شرح پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر معمول مچھیلوں کی برآمدات کا حصہ، 30 فیصد کا ہے۔

گلشاہی نے ایرانی جنوبی سمندر میں میں مٹو اور سارڈین نامی چھوٹی مچھلیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان مچھلیوں کو زیادہ تر پاوڈر کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے لیکن حالیہ برسوں میں ان مچھلیوں کو خشک کرکے استمعال کرتے ہیں اور ان کی بہت بڑی مانگ بھی ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان مچھلیوں کو زیادہ تر سری لنکا، عمان، مشرق بعید، تھائی لینڈ اور ملائشیا میں برآمد کیا جاتا ہے۔

اظہار ایران کی سمندری فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ برآمد شدہ سامان کے 35 فیصد کا حصہ فی الحال تازہ برآمد کیا جاتا ہے اور یہ ملائشیا، سینٹ پیٹرزبرگ اور ماسکو جیسے انتہائی دور دراز علاقوں میں برآمد کیا جارہا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 0 =