دہشتگرد امریکی حکومت جنرل سلیمانی کی شہادت کے تمام نتائج کی ذمہ دار ہوگی: ظریف

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس فورس جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے تمام نتائج کی ذمہ دار ہے۔

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے جمعہ کی رات اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل "آنٹونیو گوٹریش" کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے جنرل سلیمانی کے خلاف امریکہ کے حملے کو ایک دہشت گردی کارروائی قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جنرل قاسم سلیمانی دہشتگردوں سے نمٹنے کی وجہ سے خطی عوام کے مابین بہت ہی مقبول تھے لہذا ان کی شہادت سے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے جو کسی کے ہاتھ میں نہیں اور امریکی حکومت ان نتائج کا ذمہ دار ہے.
گوٹریش نے امریکی اقدام پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات خطے میں تنازعات بڑھانے کا باعث بنیں گے.
ظریف نے جمعہ کی رات ایک ٹی وی پروگرام میں امریکہ کے ذریعہ جنرل سلیمانی کی شہادت پر سوئٹزرلینڈ کے پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سوئٹزرلینڈ نے امریکی مفادات کے نگہبان کے طور پر امریکیوں کا ایک بیوقوفانہ پیغام بھیج دیا اور انہیں ایران کے منہ توڑ جواب کو ملا.
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے نہ صرف جنرل سلیمانی بلکہ ابو مہدی المہندس کو شہید کردیا جس اقدام عراق کی علاقائی سالمیت اور حکمرانی کی خلاف ورزی تھی اور اس کا نتیجہ عراقی عوام کا غصہ تھا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 10 =