سابق ایرانی صدر محمد خاتمی کا جنرل سلیمانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

تہران، ارنا – سابق ایرانی صدرنے پاسداران انقلاب فورس کی القدس بریگیڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر اپنی تعزیت کا اظہار کیا.

"سید محمد خاتمی" نے جمعہ کے روز اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جنرل سلیمانی کی شہادت اسلامی دنیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے ایک بڑا نقصان ہے.
انہوں نے کہا کہ علاقے سمیت عراق پر جارحیت کرنے والوں نے ایرانی بہادر کمانڈر جنرل سلیمانی کو شہید کردیا البتہ جنرل سلیمانی کا اصلی مقصد اللہ اور اسلام کی راہ میں جان عزیز کو نثار اور فدا کرنا تھا.
خاتمی نے ایرانی قوم اور جنرل سلیمانی کے خاندان کو اس کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا.
ایرانی پاسداران انقلاب فورس کی القدس بریگیڈ کے ممتاز کمانڈر جنرل "قاسم سلیمانی" جمعہ کے روز علی الصبح بغداد میں دہشت گردی کی کارروائی میں شہید ہوگئے تھے۔
قائد اسلامی انقلاب نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں جنرل سلیمانی کی مظلومانہ شہادت پر ایران میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 14 =