3 جنوری، 2020 3:19 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83618971
0 Persons
پاکستانی نمازیوں کی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی مذمت

اسلام آباد، ارنا – پاکستان کے مختلف شہروں میں سیاسی اور مذہبی سرگرم افراد نے نماز جمعہ کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب فورس کی القدس بریگیڈ کے ممتاز کمانڈر جنرل "قاسم سلیمانی" کی شہادت پر امریکہ کے وحشیانہ اقدام کی مذمت کی.

پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سمیت لاہور اور کراچی میں نمازیوں نے احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کرکے امریکہ کے جھنڈے کو جلا دیا.
اسلام آباد میں "مجلس وحدت مسلمین" کے سنیئر حکام اور طلبہ تنظیم "امامیہ" نے قائد اسلامی انقلاب اور ایرانی قوم کو ایرانی ممتاز کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے کمانڈر ابو مہدی المہندس کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا.
انہوں نے مزاحمت کی تحریک کی حمایت کے سلسلے میں اسلامی دنیا کے رہنما سمیت پاکستانی حومت اور سیاسی گروہوں سے امریکہ کی تباہ کن پالیسیوں کے خلاف خاموشی نہ رہنے کا مطالبہ کیا.
مظاہروں نے امریکہ مردہ باد اسرائیل مردہ باد کے نعروں کے ساتھ ایرانی عوام سے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا.
یاد رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب فورس کی القدس بریگیڈ کے ممتاز کمانڈر جنرل "قاسم سلیمانی" جمعہ کے روز علی الصبح بغداد میں دہشت گردی کی کارروائی میں شہید ہوگئے تھے۔
امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ہوائی حملہ اور جنرل سلیمانی کے قتل کا حکم دیا.
قائد اسلامی انقلاب نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں جنرل سلیمانی کی مظلومانہ شہادت پر ایران میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا.
ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں امریکہ کے دہشتگردی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے ایک ہنگامی نشست کا انعقاد کیا.
اسلامی جمہوریہ ایران نے تہران میں تعینات سوئٹزرلینڈ کے سفیر جن کا ملک امریکی مفادات کا نگہبان ہے، کو محکمہ خارجہ میں طلب کیا ہے.
ایرانی اعلی قومی سیکوریٹی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ آج بروز جمعہ اس کونسل کی ہنگامی نشست میں امریکہ کے وحشیانہ حملے کے نتیجے میں جنرل سلیمانی کی شہادت کا جائزہ لیا جائے گا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 9 =