ایرانی عوام کا امریکہ کے دہشتگردی اقدامات سے اپنی نفرت کا اظہار

تہران، ارنا – ایرانی عوام نے امریکہ کے دہشتگردانہ اقدام کے نتیجے میں جنرل سلیمانی کی شہادت کے سلسلے میں ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد منعقدہ ریلیوں میں امریکہ کی وحشیانہ کاروائی سے اپنی نفرت کا اظہار کیا.

ایرانی قوم نے "امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ" کے نعرے لگاتے ہوئے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی وجہ سے امریکہ سے اپنی نفرت کا اظہار کیا.
ایرانی عوام نے اس بات پر زور دیا کہ جنرل سلیمانی کا خون پامال نہیں ہوگا، اسلامی جمہوریہ ایران کے مستحکم اور منہ توڑ جواب کا مطالبہ کیا.

ایرانی پاسداران انقلاب فورس کی القدس بریگیڈ کے ممتاز کمانڈر جنرل "قاسم سلیمانی" جمعہ کے روز علی الصبح بغداد میں دہشت گردی کی کارروائی میں شہید ہوگئے تھے۔

قائد اسلامی انقلاب نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں جنرل سلیمانی کی مظلومانہ شہادت پر ایران میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 5 =