3 جنوری، 2020 11:49 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83617954
0 Persons
ایران اور عمان کا تعلیمی تعاون پر زور

تہران، ارنا – عمان میں تعینات ایرانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون سیمت مسقط میں زبان فارسی کے کورس کی نئی بحالی پر زور دیا۔

یہ بات "محمد رضا نوری شاہرودی" نے بدھ کے روز خاتون عمانی وزیر تعلیم مدیحہ بنت احمد الشیبانیہ کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس ملاقات میں ایرانی ثقافتی اتاشی "سید علی موسوی زادہ" بھی شریک تھے۔ فریقین نے دو طرفہ باہمی تعاون سمیت تعلیمی شعبے اور عمانی دارالحکومت مسقط میں زبان فارسی کے کورس کی نئی بحالی پر تبادلہ خیال کیا۔ شاہرودی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سائنس، ٹیکنالوجی، تحقیق، ایجادات اور نئی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اعلی صلاحیتوں کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سلطنت عمان کے ساتھ اس سلسلے میں تجربات کی منتقلی کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دستخط ہونے والے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسقط زبان فارسی کے کورس کی نئی بحالی کے لئے مثبت اقدامات اٹھائے گئے اور قریب مستقبل میں اس مرکز کی سرکاری سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔ خاتون عمانی وزیر تعلیم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر اپنے دلچسبی کا اظہار کرتے ہو‏ئے کہا کہ ہم اس ملک کے ساتھ باہمی تعلقات بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 11 =