1 جنوری، 2020 11:17 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83616309
0 Persons
کوئٹہ میں پاک ایران 23ویں سرحدی کمیشن اجلاس کا آغاز

اسلام آباد، ارنا - ایران اور پاکستان کے مشترکہ سرحدی کمیشن کے 23ویں اجلاس کا آغاز بدھ کے روز صوبائی دارالحکومت «کوئٹہ» میں کردیا گیا ہے.

سرحدی کمیشن کی افتتاحی نشست میں صوبہ بلوچستان کے وزیر داخلہ «میر ضیا اللہ لانگو: اور ایرانی وفد کے سربراہ «محمد ہادی مرعشی» شریک تھے.
پاکستان سے ملحقہ ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان کے ڈپٹی گورنر جنرل برائے سیکورٹی امور محمد ہادی مرعشی 20 رکنی ایرانی وفد کی قیادت کررہے ہیں.

ایران اور پاکستان کے تین روزہ سرحدی اجلاس کا میر ضیاء اللہ لانگو کی تقریر کے بعد آغاز ہوا۔

پاکستانی شہر کوئٹہ میں تعینات ایرانی قونصلر جنرل "محمد رفیعی" نے منگل کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہو‏‏ئے کہا کہ اس اجلاس میں دہشتگردی سے نمٹنا، شرپسند افراد، منشیات اور انسان کی اسمگلنگ، دونوں سرحدوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ فریقین اس اجلاس کے اختتام پر باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ 20ویں سرحدی نشست ایرانی جنوبی چابہار بندرگاہ میں 21ویں نشست پاکستانی گوادر بندرگاہ میں اور پیچھلی نشست بھی ایرانی شہر زاہدان میں منعقد کی گئی ہے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 8 =