امریکی قانون شکنی نے جوہری معاہدے کو خطرے میں ڈال دیا ہے: ظریف

بیجنگ، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے دورہ چین کے موقع پر اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ کی قانون شکنی سے جوہری معاہدہ اور عالمی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہیں.

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے منگل کے روز چینی دارالحکومت بیجنگ کے دورے کے موقع پر اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ اس دہائی میں اپنے آخری دورے میں اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور چین نے اتفاق کیا کے امریکہ کے اقدامات چند فریقی پن اور عالمی ہمہ گیری کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔
ظریف نے کہا کہ ایران، روس اور چین یقین رکھتے ہیں کہ تین یورپی ممالک اور یورپی یونین ظاہری موقف کو روک کرکے صرف اپنے وعدوں پر عمل کرنے کے ساتھ عالمی جوہری معاہدے کو تحفظ کرسکتے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 4 =