ایرانی صدر کی نئے عیسوی سال کی آمد پر عالمی سربراہوں کو مبارکباد

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے عالمی سربراہوں کو نئے عیسوی سال 2020 کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔

صدر "حسن روحانی" نے نئے عیسوی سال کے آغاز اور حضرت عیسی (ع) کے یوم پیدائش کے موقع پر تمام عالمی سربراہوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے عیسوی سال کی آمد سے دنیا بھر میں امن وسلامتی کو مزید فروغ ملے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2020 میں باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ امن کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔
صدر روحانی نے دنیا کی عیسائی برادری کے لئے نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار کیا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 3 =