کوئٹہ کل ایران اور پاکستان کے 23ویں سرحدی کمیشن کی میزبانی کرے گا

اسلام آباد، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ سرحدی کمیشن کی نشست کا بدھ کے روز کوئٹہ کی میزبانی میں انعقاد کیا جائے گا۔

یہ بات پاکستان کے شہر کوئٹہ میں تعینات ایرانی قونصلر جنرل "محمد رفیعی" نے منگل کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہو‏‏ئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 23ویں مشترکہ سرحدی کمیشن کے اجلاس میں صوبے سیستان و بلوچستان کے سیکوریٹی ڈپٹی "محمد ہادی مرعشی" ایرانی وفد اور پاکستانی علاقے بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل "فضیل اصغر" پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
رفیعی نے کہا کہ کوئٹہ کی میزبانی میں بدھ کے روز سے مشترکہ نشست تین روز کے لئے ایرانی وفد کے 20 افراد اور ان کے پاکستانی ہم منصبوں پر شامل کے ساتھ منعقد ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں دہشتگردی سے نمٹنا، شرپسند افراد، منشیات اور انسان کی اسمگلنگ، غیرقانونی منتقلی، دونوں سرحدوں کےے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ منعقد ہونے والے اجلاس کے اختتام کے موقع پر باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق، 20ویں سرحدی اجلاس کا ایرانی چابہار بندرگاہ اور 21ویں اجلاس کا بھی پاکستانی گوادر بندرگاہ میں انعقاد کیا گیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@