ایران کیساتھ تجارتی تبادلات کا حجم 20 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی: عراق

اراک، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات عراقی سفیر نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تبادلات کا حجم 20 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

یہ بات "سعید جواد قندیل" نے منگل کے روز دورے صوبے مرکزی کے موقع پر اس شہر کے گورنر کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے درمیان فی الحال تجارتی تعلقات کا حجم سالانہ 12 ارب ڈالر ہے اور ایرانی صدر مملکت اور عراقی وزیر اعظم کے درمیان ملاقات میں اسے 20 ارب ڈالر پہنچنے پر اتفاق کیا گیا۔
قندیل نے کہا کہ دونوں ممالک نے اس تجارتی حجم پہنچنے کے لئے مختلف منصوبہ بندی کی ہیں۔
انہوں نے اربعین کے موقع پر ساڑھے تین ملین زائرین کے دورے عراق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سالانہ 6 ملین زائرین ایران سے عراق کا دورہ کرے اور بالعکس عراق سے تین ملین افراد اس کی سیر کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے درمیان 9 ملین زائرین اور سیاحوں کے تبادلے دو طرفہ سمیت اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں گہرے تعلقات کی علامت ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 6 =