ایرانی عوام پابندیوں کے باوجود کھڑے ہوگئے ہیں: صدر روحانی

کرج، ارنا – ایران کے صدر مملکت نے کہا ہے کہ ہم آج پابندیوں کی بدترین صورتحال کا شکار ہیں مگر ہمارے عوام اپنی وطن کے سامنے دشمنوں کی سازشوں کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں۔

یہ بات "حسن روحانی" نے منگل کے روز صوبے البرز کے شہر ہشتگرد میں نئی میٹرو لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی ریلوے نیٹ ورک گزشتہ 90 سال سے پہلے کل 9،600 کلومیٹر تھا ، لیکن پچھلے 7 سالوں میں یہ نیٹ ورک 14،000 تک جا پہنچا ہے۔
روحانی نے کہا کہ پچھلے 4 سالوں میں معاشی جنگ کی عدم موجودگی کی صورت میں ملک کو 200 ارب ڈالر سے زیادہ کی غیر ملکی کرنسی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی جس کے 100 ارب ڈالر تیل کی فروخت سے حاصل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اب اس 200 ارب ڈالر کی آمدنی کے بغیر ملک کا نظم و نسق ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 6 =