31 دسمبر، 2019 7:16 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83615748
0 Persons
جوہری معاہدے سے یورپ کی علیحدگی ممکن نہیں ہے: ظریف

بیحنگ، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے سے یورپ کی علیحدگی کی افواہ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ کے اس اقدام ممکن نہیں ہے۔

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے منگل کے روز دورے چین کے موقع پر ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے ایران کے جوہری وعدوں کی کمی لانے کے پانچویں مرحلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کا اصلی مشکل جو روس اور چین بھی اس پر اتفاق کرتے ہیں، امریکی کی علیحدگی ہے جس کے نتیجے میں دوسرے ممالک بحران کا شکار ہیں۔
ظریف نے کہا کہ بدقسمتی سے یورپ گزشتہ چند سال امریکہ پر انحصار کے بغیر جوہری معاہدے پر کوئی عملی اقدامات نہیں سکا لہذا اس پر مناسب اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے جوہری معاہدے کی کمی پر اسلامی جمہوریہ ایران کے اقدامات کی واپسی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر یورپ امریکی وعدوں کے جبران کے بجائے اپنے وعدوں پر عملی اقدامات اٹھائے تو ہم اپنے فیصلوں سے واپس آئیں گے۔

روس اور چین ایران کے دو سیاسی اور اسٹریٹجک شراکت دار ہیں
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، چین اور روس کے درمیان دوطرفہ، علاقائی اور عالمی تعلقات قائم ہیں لہذا سیاسی مذاکرات کو جاری رکھنا ضروری ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 5 =