جرمنی نے خطے میں امریکی مداخلت پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیں: ایران

تہران، ارنا - ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ علاقائی امن و استحکام کے لئے کردار ادا کرنے پر جرمنی کی خواہش مخلصانہ نہیں کیونکہ اس نے مغربی ایشیا میں امریکہ کی غیرقانونی مداخلت پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیں.

یہ بات سید عباس موسوی نے ٹوئیٹر میں اپنے ذاتی صفحے میں جرمنی کے من گھرٹ دعوے پر ردعمل اظہار کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے جرمنی کی جانب سے امن او استحکام کو برقرار رکھنے کے دعوے پر شک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک نے خطے میں امریکی غیر قانونی جارحیت کو نظر انداز کیا ہے.
انہوں نے کہا کہ جرمنی ایران پر خطے میں بدامن پیدا کا کا جھوٹ الزام لگاتا ہے جبکہ اس نے مغربی ایشیاء کے عدم استحکام پیدا کرنے کا اہم عنصر (امریکہ) کی غیر قانونی مداخلت پر اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے مواقف کا تسلسل امن و استحکام کے قیام کے لیے جرمن کے دعوے پر سوال اٹھاتا ہے.
تفصیلات کے مطابق، جرمن وزارت خارجہ نے مشرقی وسطی میں مغربی ممالک اور امریک کی جارحانہ اور تباہ کن پالیسیوں کو مد نظر رکھنے کے بغیر دعویٰ کیا ہے کہ ایران اپنی علاقائی پالیسی میں تبدیلی لائے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 7 =