امریکہ نے ایم پی ایس بیماری کی ادویات کی فراہمی کا راستہ بند کردیا ہے: ایرانی وزیر صحت

تہران، ارنا – ایرانی وزیر صحت نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایم پی ایس(MPS) بیماروں کیلیے ادویات کی فراہمی کا راستہ بند کردیا ہے.

یہ بات سعید نمکی نے آج بروز منگل تہران میں منعقدہ ایک نشست کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

 انہوں نے مزید کہا کہ امریکیوں نے انسانی حقوق کے دعوے کے باوجود تمام ادویات پر پابندی عائد کی ہے اس کے باوجود ہم ایم پی ایس(MPS) بیماروں کی ادویات کے بغیر تمام ضروری ادویات مہیا کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں.

 انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ایم پی ایس(MPS) بیماری کی ادویات، صرف ایک امریکی کمپنی میں تیار کی جاتی ہے اور امریکی لائسنس کے تحت ایک کوریائی کمپنی نے بھی اس دوا کو تیار کرتی ہے لیکن  امریکہ بے رحمی سے ایران میں ان ادویات کی درآمدات کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے تمام ادویات کی فراہمی کے راستے کو روک دیا ہے لیکن ہم نے پابندیوں کو بائی پاس کر کے ملک کی تمام ضروری ادویات کو فراہم کیا ہے.

ایرانی وزیر نے کہا کہ ہم اس مسئلے پر عالمی ادارہ صحت کے سیکریٹری جنرل کو ایک احتجاجی مراسلہ لکھا کر اس غیر انسانی اقدام پر شکوہ کیا لیکن ہم بدستور اس بیماری کی ادویات کی فراہمی کی کوشش کر رہے ہیں.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 8 =