31 دسمبر، 2019 10:50 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83614837
0 Persons
ایران اور چین کا دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور

بیجنگ، ارنا – ایران اور چین کے وزرائے خارجہ نے ایک ملاقات کے دوران باہمی تعلقات بڑھانے پر زور دیا.

محمد جواد ظریف جس وقت چین کے دورے پر ہے، نے آج بروز منگل چینی ہم منصب 'وانگ ای' کے ساتھ ایک ملاقات میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

ظریف نے اجتماعیت سے چین کی حمایت کا حوالہ دیتے ہو‏ئے ایران سمیت بین الاقوامی امور کی حمایت میں چین کا کردار انتہائی اہم ہے.

انہوں نے ایران کے خلاف امریکی یکطرفہ پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ انفرادیت سے مقابلہ اور اجتماعیت کی حمایت کریں.

انہوں نے تہران اور بیجنگ کے مابین اسٹریٹجک تعلقات کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی تعلقات کی توسیع باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کی دلچسبی کی نشاندہی کرتی ہے.

اس موقع میں چینی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو مزید توسیع دینے کی ضرورت پر زور دیا

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو موجودہ صورتحال میں باہمی تعلقات کو برقرار رکھنے کےساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کرنے کی ضرورت ہے.

تفصیلات کے مطابق، محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز ایک اعلی سیاسی وفد کے ہمراہ ماسکو چھوڑنے کے بعد چین روانہ ہوگئے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 16 =