ظریف کا دورہ چین، دوطرفہ تعلقات اور جوہری معاہدہ مذاکرات ایجنڈے میں شامل

بیجنگ، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف جو اس وقت چین کے دورے پر ہیں، نے اپنے ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کیا.

محمد جواد ظریف گزشتہ روز ماسکو کے دورے مکمل کرنے کے بعد چینی دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے جہاں چینی حکام اور ایرانی سفیر 'محمد کشاورز زادہ' نے ان کا استقبال کیا۔

فریقین نے اس ملاقات میں عالمی جوہری معاہدے، باہمی تعلقات، بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی.

قابل ذکر ہے کہ ظریف نے رواں سال کے ستمبر مہینے میں بھی چین کا دورہ کیا تھا.

تفصیلات کے مطابق، محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز ایک اعلی سیاسی وفد کے ہمراہ ماسکو چھوڑنے کے بعد چین روانہ ہوگئے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 0 =