30 دسمبر، 2019 10:41 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83614470
0 Persons
روس اور چین ایران کے تزویراتی شراکت دار ہیں: ظریف

ماسکو، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روس اور چین دونوں ہمارا تزویراتی شراکت دار ہیں اور ہم ان کے ساتھ مذاکرات کو جاری رکھیں گے۔

یہ بات محمد جواد ظریف' نے پیر کے روز ماسکو چھوڑنے سے پہلے ارنا کے نمائندوں کے سوالوں کے جواب میں کہی۔
انہوں نے اپنے دورے ماسکو کی کامیابیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں باہمی تعلقات کی تازہ ترین صورتحال اور ان تعلقات کے مزید فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ روسی وزیر خارجہ قریب مستقبل میں ایران کا دورہ کریں گے۔
ظریف نے کہا کہ اس دورے کے دوران روس نے ایران کے ہرمز امن منصوبے کی حمایت کی اور  ہم نے بھی روس کے مثبت کردار پر شکریہ ادا کر کے خلیج فارسی کی سیکورٹی کے لیے روس کے منصوبے کی حمایت کی۔
فریقین نے آستانہ جلاس کے سربراہی اور آذربائیجان کے تین فریقی اجلاس کا جائزہ لیا۔
ظریف نے اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں شام، عراق، افغانستان اور دوسرے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 6 =