30 دسمبر، 2019 10:23 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83613317
0 Persons
ایران میں کھجوروں کی پیداوار 10 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران میں کھجوروں کی پیداوار ساڑھے 11 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

یہ بات ایرانی کھجور ایسوسی ایشین کے سربراہ "محسن رشید فرخی" نے پیر کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ پیدا ہونے والی کھجوریں بھارت، جنوب مشرقی ایشیا، سی اے ایس، یوریشیا کے ممالک، روس اور یورپ کو برآمد کی جاتی ہیں.
فرخی نے کہا کہ گزشتہ سال تین لاکھ ٹن کھجور جس کی مالیت 40 کروڑ تھی، شمالی امریکہ، یورپی یونین، روس، بھارت اور چین کو برآمد کیا گیا.
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی سات صوبے کرمان، سیستان و بلوچستان، خوزستان، ہرمزگان، بوشہر، فارس اور خراسان جنوبی میں کھجور پیدا کی جاتی ہے.
تفصیلات کے مطابق، ایران سالانہ 1.1 سے 1.2 ملین ٹن تک مختلف کھجور پیدا کرتا ہے اسی لئے دنیا میں کھجور کی پیداواری اور برآمدات میں بالترتیب دوسری اور پانچویں پوزیشن پر ہے.
دنیا بھر میں 7.5 ملین ٹن کھجور پیدا کی جاتی ہے جس کے حوالے سے مصر، اسلامی جمہوریہ ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، پاکستان، الجیریا، عراق، سودان، عمان اور لیبی دنیا کے دس بڑے ممالک ہیں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 7 =