29 دسمبر، 2019 7:50 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83612944
0 Persons
مستقبل میں مشترکہ مشقوں کا سلسلہ جاری رہے گا: ایران

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے چیف آف نیول آپریشنز نے کہا ہے کہ آیندہ سالوں کے دوران بھی یقینا مشترکہ مشقوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، خطے کے دیگر ممالک کیساتھ بھی مشترکہ مشقوں کا انعقاد کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار کمانڈر "محمد ابراہیم دہقانی" نے اتوار کے روز ایران، روس اور چین کے درمیان سمندری مشقوں کی سائڈ لائن میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اس تین ملکی مشقوں کے پیغام سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہمارے دوستوں کو یقین دلایا گیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کے اتحادیوں نے خطے کی سمندری سلامتی کو فراہم کیا ہے اور علاقے میں کسی بھی غیر ملکی افواج، خاص طور پر امریکیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

دہقانی نے کہا کہ علاقے میں امریکی فوجیوں کی موجودگی، بذات خود عدم استحکام کا باعث ہوگا حالانکہ امریکہ نے بھی خلیج فارس اور بحیرہ عمان سے نکل کر بحر ہند کے شمالی علاقے کا رخ کرلیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پتہ چل جائے گا کہ امریکہ، اپنی سلامتی کی فراہمی کیلئے بھی بے بس ہے۔

جمہوریہ ایران کی بحریہ کے چیف آف نیول آپریشنز نے ملک دشمن عناصر کیلئے اس مشقوں کے انعقاد کا پیغام یہ ہے کہ اگر ان سے کوئی غلطی سرزد ہوجائے ایرانی مسلح افواج ان کا منہ ٹور جواب دیں گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بحر ہند میں اسلامی جمہوریہ ایران، چین اور روس کی مشترکہ سمندری مشقوں کا آج بروز اتوار کو تین ملکوں کی فوجی پریڈ سے اختتام کیا گیا۔ 

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 0 =