ایرانی جنوبی پارس گیس فیلڈ کے فیز 14 کے آخری پلیٹ فارم کا تنصیب کیلئے تیار

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوبی علاقے میں پارس گیس فیلڈ کے فیز 14 کے آخری سمندری پلیٹ فارم کو تنصیب کیلئے تیار کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق، ایرانی جنوبی پارس گیس فیلڈ کے فیز 14 کے آخری پلیٹ فارم کو ایران میری ٹائم انڈسٹریل کمپنی کے یارڈ سے ایران قطر مشترکہ سرحد پر تنصیب والے مقام پر پہنچانے کے لئے اتارا گیا تھا۔

اس پلیٹ فارم کا وزن 2400 ٹن کا ہے اور اگر موسمی حالات سازگار ہوں تو بریک آپریشن کے فورا بعد اسے ایف ایل بی 1 فلوٹ کی مدد سے سمندر میں لے جایا جاتا ہے اور کرین کے ساتھ مقرره مقام پر تنصیب کیا جاتا ہے۔

 اس پلیٹ فارم کی تنصیب سے فیز 14 کی پیداور کی گنجائش روزانہ 56 ملین مکعب میٹر تک پہنچ جائے گی۔

تازہ ترین اعداد و شمار، گزشتہ پانچ سال کے مقابلے میں اس وقت جنوبی پارس سے گیس کی پیداوار دوگنی ہوگئی ہے.

تفصیلات کے مطابق جنوبی 2013 میں پارس گیس فیلڈ کی پیداوار کی گنجائش 282 مکعب میٹر یومیہ تھی جبکہ روان سال اس کی گنجائش روزانہ 600 ملین میٹر کیوبک گیس تک پہنچ گئی ہے.

جنوبی پارس ایک خصوصی اقتصادی علاقہ ہے جو ایران کے جنوب مشرقی صوبے بوشہر اور خلیج فارس کے قریب واقع ہے اور دنیا کے سب سے بڑی گیس فیلڈ میں شمار ہوتا ہے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =