29 دسمبر، 2019 4:03 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83612686
0 Persons
یورپ کی ایرانی لیبارٹری کے سامان کی برآمدات سے حیران

تہران، ارنا – آسٹریا کے یورو پیجز جرنل نے لکھا ہے کہ ایرانی سائنس پر مبنی کمپنیاں ایسی مصنوعات تیار کرتی ہیں جو جرمنی ، جنوبی کوریا ، امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک کی بڑی کمپنیوں کے ساتھ مقابلہ کرسکتی ہیں.

ایرانی نینو ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ کمیٹی کے مطابق ، ایران میں تیار کردہ لیبارٹری مصنوعات کی برآمدی مالیت 20 ملین یورو تک پہنچ چکی ہے۔
سائنس پر مبنی کمپنیوں نے ان برآمدات کا دوتہائی حصہ تیار کیا ہے اور اس سامان کی تیاری میں استعمال ہونے والی تکنیکی ایجادات کی شرح نمو گذشتہ تین سالوں کے مقابلوں میں کم از کم 10 گنا بڑھ چکی ہے۔
اس جنرل کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ تین سالوں کے دوران کم از کم 25 ایرانی سائنس پر مبنی کمپنیوں نے اپنے لیبارٹری کے سازوسامان اور میڈیکل انجینئرنگ کی مصنوعات کو یونان ، چین ، جنوبی کوریا ، کروشیا ، پرتگال ، ملائشیا ، یوکرین اور مغربی ایشیاء میں برآمد کیا ہے۔
دوسری طرف ، یہ کمپنیاں جرمنی ، جنوبی کوریا ، امریکہ اور ابرطانیہ کی بڑی کمپنیوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اس وقت ، اسلامی جمہوریہ ایران کے لیبارٹری کے سازوسامان اور میڈیکل انجینئرنگ کی مصنوعات دنیا بھر کے سو سے زیادہ ممالک کو برآمد کی جاتی ہیں اور یہ ملک ، یورپ اور مشرقی ایشیاء کی بڑی چار بین الاقوامی نمائشوں میں مضبوط پوزیشن پر ہے.
اسلامی جمہوریہ ایران نے اس شعبے میں ایسی ترقی کی ہے کہ 2000 ملکی کمپنیوں کے علاوہ ، تقریبا 3000 غیر ملکی کمپنیوں کے دفاتر سرگرم عمل ہیں۔
ایران میں میڈیکل انجینئرنگ اور لیبارٹری کی مصنوعات کی شرح نمو عالمی اوسط کے مقابلہ میں دوگنی اور تکنیکی ایجادات کی شرح نمو پچھلے تین سالوں میں کم از کم 10 گنا بڑھ چکی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 0 =