29 دسمبر، 2019 2:05 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83612484
0 Persons
امریکہ صرف شام کے تیل کی تلاش میں ہے: لاریجانی

تہران، ارنا – ایرانی مجلس کے اسپیکر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ صرف شام کے تیل کی تلاش میں ہے اور شامی عوام کو ٹیوٹر کی ضرورت نہیں ہے اور کوئی دباؤ کے بغیر اپنے ملک کے آئین کی تشکیل اور توثیق کرنا چاہیئے.

یہ بات "علی لاریجانی" نے اتوار کے روز شامی قبائل کے رہنماوں کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے شامی پائیدار استحکام میں قبائل کے اہم کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دہائیوں کے دوران مزاحمت پر شام کا کردار بہت ہی موثر تھا جبکہ بعض ممالک اس میں قیام امن نہیں چاہتے ہیں جنہوں نے اس پر زیادہ نقصانات پہنچا ہے.
لاریجانی نے کہا کہ شامی طاقتور فورسز نے دہشتگردوں سے نمٹنے میں اعلی کارکردگی اور صلاحیت کا مظاہرہ کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ شام کے بعض مسائل کے حل کے ساتھ کوئی بھی ملک شام کے خلاف مہم جوئی کی جرات نہیں کرتا ہے.
انہوں نے کہا کہ شام کے علاقے ادلیب میں دہشتگردوں کی موجودگی سے تباہ کن اثرات مرتب ہوجاتے ہیں اور جلد اس مسئلے کے خاتمے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں امریکہ کے منفی کردار کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیئے.
شامی قبائل کے رہنماؤں نے دہشتگردوں کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایتوں کی تعریف کرتے ہوئے شامی بحرانوں میں اس کے تعمیری کردار پر زور دیا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 7 =