ظریف نیویارک میں سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں شریک ہوں گے

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" ویزے ملنے کی صورت میں سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک کا دورہ کریں گے.

یہ بات ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان "سید عباس موسوی" نے گزشتہ روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے قریب مستقبل میں ظریف کے ممکنہ دورے نیویارک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے 75ویں سالگرہ کے موقع پر جنوری کے دوران نیویارک میں اس تنظیم کے "چارٹر" کے مقاصد پر سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس کا انعقاد ہوگا.
موسوی نے اس بات پر زور دیا اور کہا کہ یہ نشست ایک فریقی پن اور عالمی برادری میں ان کے تباہ کن اثرات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک مناسب موقع ہے.
یاد رہے کہ امریکی حکومت نے 31 جون کو اپنے دوہرے رویے کے تحت ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پر پابندیاں لگا دی، واشنگٹن کے اس اقدام سے ایک طرف سے تنازعات کے خاتمے اور مذاکرات کی تیاری اور دوسری طرف سے سفارتکاری کے دروازوں کو بندکرنے کا مظاہرہ کیا جاتا ہے جس پر دوسرے ممالک، عالمی اداروں اور میڈیا نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 16 =