فجر فلم فیسٹیول میں غیر ملکی میڈیا کی درخواستوں میں 30 فیصد اضافہ

تہران، ارنا – 25 غیرملکی میڈیا اسلامی جمہوریہ ایران میں آئندہ ہونے والی 38ویں عالمی فجر فلم فیسٹیول کو کوریج دینے کے خواہاں ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

25 غیرملکی میڈیا سمیت روس کے اسپوٹنک ، عراق کے العراقیہ ، قطر کے العربیہ ، برطانیہ کے الجیریا ، لبنان کے العہد، المنار اور یونیوز، لکسمبرگ کے انکس ، آسٹریلیا کے اے بی سی نیوز، ترکی کے آناٹولی، عراق کے آی نیوز، بلادی اور کرد ٹی وی ، برطانیہ کے تیما اور فنانشل ٹائمز، روس کے راپٹلی اور روسیا الیوم ، جرمنی کے dpa، فرانس کے 24، اور اے ایف پی ، امریکہ کے گیٹی امیجز اور زوما پریس اور اٹلی کے آنسا 38ویں بین الاقوامی فجر فلم فیسٹیول میں شرکت کے خواہاں ہیں.
اس قومی ثقافتی تقریب میں غیرملکی میڈیا کی درخواستوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی انقلاب کی 41ویں سالگرہ کے موقع پر 38ویں بین الاقوامی فجر فلم میلے کا 1 سے 11 فروری تک انعقاد ہوگا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 9 =