ایرانی فلم کو 5 بین الاقوامی میلوں کے ایوارڈز سے نوازا گیا

تہران، ارنا-  ایرانی فنکار کی بنائی گئی دستاویزی فلم "Beloved" کو اٹلی، فرانس، سپین اور چین میں منعقدہ بین الاقوامی میلوں کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی ہدایت کار "یاسر طالبی" کی بنائی گئی دستاویزی فلم Beloved نے گزشتہ ایک مہینے کے دوران مختلف بین الاقوامی میلوں کے ایوارڈز کو حاصل کر لیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ خاتون ایرانی فنکار "الہہ نوبخت" اس فلم کی پروڈیوسر ہیں۔

Beloved کے حاصل کیے گئے ایوارڈز شرح ذیل ہیں:

- اٹلی میں منعقدہ Menta Luca Vision فلم فیسٹیول کے سب سے بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ

- سپین میں منعقدہ Torlu فلم فیسٹیول میں پہاڑی علاقوں کے کلچر سے متعلق بنائی گئی سب سے بہترین فلم کا ایوارڈ

 - چین میں منعقدہ انٹرنیشنل گرین فلم ویک آؤٹ سسٹنگ فلم کا ایوارڈ

 - فرانس میں منعقدہ اوتزانز پہاڑی علاقوں کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں گراں پری کے اعزار کو حاصل کرنے سمیت سمیت ناظرین کے نقطہ نظر سے بہترین فلم کے طور پر منتخب کیا گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ فلم Beloved کو اس سے پہلے مختلف بین الاقوامی میلوں بشمول ہالینڈ میں منعقدہ International Documentary Film Festival میلے اور برلن فلم فیسٹیول میں نمائش کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ  فلم "Beloved" کو کینیڈا میں منعقدہ Hot docs film festival میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

فلم Beloved کو جولائی کے مہینے میں بھی آسٹریلیا کے شہر بریزبین میں منعقدہ تیرہویں  ایشیا پیسیفیک میلے میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔

اس فلم کی کہانی ایک 83 سالہ اکیلی ماں کی زندگی پر مبنی ہے جو البرز پہاروں میں زندگی گزارتی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 3 =