28 دسمبر، 2019 10:39 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83611713
0 Persons
ایران کی صومالیہ میں دہشتگردانہ دھماکے کی مذمت

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں دہشتگردانہ دھماکے کی مذمت کی۔

تفصیلات کے مطابق، سید "عباس موسوی" نے ہفتہ کے روز صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خوفناک کار بم دھماکے کے نتیجے میں دسیوں جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس حادثے کے لواحقین کیساتھ ہمدردی کا اظہار کردیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آج بروز ہفتہ کو صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر ہونے والے خوف ناک بم دھماکے میں 100 سے زائد شہری جاں بحق ہوگئے۔

موغادیشو کے میئر عمر محمود نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں اکثر طالب علم تھے جو واپس یونیورسٹی جا رہے تھے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =