28 دسمبر، 2019 7:27 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83611585
0 Persons
یوریشیا کو 2 ارب ڈالر کی برآمدات، ایران کا مقصد قرار

ساری، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی یوریشین اقتصادی مارکیٹ میں شمولیت اور ترجیحی نرخوں سے فائدہ اٹھانے سے ایرانی برآمدات کی شرح کو یوریشین یونین کے رکن ممالک میں 2 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے.

ان خیالات کا اظہار ایرانی تجارتی ترقی تنظیم کے ڈائریکٹر مینجر برائے یورپ اور امریکہ کے امور "بہروز حسن الفت" نے ہفتہ کے روز شہر ساری میں حکومت اور نجی شعبے کے درمیان مکالمے سے متعلق منعقدہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت، یوریشین یونین کے 5 رکن ممالک کو ایرانی برآمدات کی سالانہ شرح 918 ملین ڈالر ہے۔

حسن الفت نے زراعت اور صنعت کے شعبوں میں صوبے مازندران کی اقتصادی اور پیداواری صلاحتیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یوریشن یونین کِ ممالک کو زرعی مصنوعات اور تبادلوں کی صنعتوں کی برآمد کے لئے ترجیحی ٹیرف صفر ہے جو برآمدات کے میدان میں صوبے مازندران کیلئے ایک اچھا موقع ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور یوریشین یونین کے درمیان 862 کی مختلف قسم مصنوعات پر تجارتی تعلقات کا 27 اکتوبر کو آغاز کیا گیا۔

ایرانی کسٹم کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور یوریشین یونین کے درمیان آزاد تجارت کے عبوری معاہدے کا 27 اکتوبر سے آغاز کیا گیا۔

اس معاہدے کے نفاذ کے ایک سال بعد، ایران اور یوریشن رکن ممالک کیساتھ آزادانہ تجارت کے انتظامات کیے جائیں گے۔

اس عبوری تجارتی معاہدے میں 862 کی مختلف قسم مصنوعات شامل ہیں جن میں سے 360 قسم کی مصنوعات کو ایران سے یوریشن یونین میں برآمدات کی جاتی ہے اور باقی 502 قسم کی مصنوعات کو یوریشین یونین سے ایران میں برآمد ہوجائے گی۔

فی الحال، روس، بیلاروس، قازقستان، آرمینیا اور کرغزستان یوریشین یونین کے پانچ ممبر ہیں لیکن اس یونین نے 40 سے زیادہ ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ کام کرنے کیلئے اپنی آمادگی کا اظہار کرلیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 8 =