28 دسمبر، 2019 6:53 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83611550
0 Persons
ایرانی کی شطرنج کھیل کے فروغ میں دنیا کی چھٹی پوزیشن

ارومیہ، ارنا- ایرانی شطرنج فیڈریشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، شطرنح کھیل کے فروغ سے متعلق دنیا کی چـھٹی پویشن پر کھڑا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار "مہرداد پہلوان زادہ" نے ہفتہ کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے شطرنج کھیل کے میدان میں حاصل کیے گئے ٹائٹلز کے حوالے سے دنیا کی بیسویں پوزیشن کو اپنے نام کر لیا ہے۔

پہلوان زادہ نے کہا کہ ایران میں شطرنج کھیل کے شعبے میں قابل قدر ترقی دیکھنے میں آئی ہے اور ہم اس حوالے سے سب سے بہتر بننے کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ سالوں کے دوران، اسلامی جمہوریہ ایران کی شطرنج ٹیم نے مختلف زمروں میں بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں سے اڈولت کے زمرے میں ایشیائی مقابلوں کی پہلی پوزیشن سمیت انڈر 16 اولمپکس مقابلوں میں   2بار کیلئے پہلی پوزیشن کے حصول کا نام لیا جا سکتا ہے۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی شطرنج ٹیم نے انڈر 14 ایشیائی شطرنج مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 3 =