28 دسمبر، 2019 6:37 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83611533
0 Persons
ایران کی بھارت کو 80 ہزار ٹن کیوی فروٹ کی برآمدات

ساری، ارنا-  رواں سال کے دوران، اسلامی جمہوریہ ایران کے شمالی صوبے مازندران سے 80 ہزار ٹن کیوی فروٹ کو بھارت میں برآمد کیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار صوبے مازندارن کے ایوان صنعت اور تجارت کے سربراہ "عبداللہ مہاجر" نے  ہفتہ کے روز شہر ساری میں حکومت اور نجی شعبے کے درمیان مکالمے سے متعلق منعقدہ ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک مازنداران میں تیار کیے گئے کیوی فروت کے 100 ہزار ٹن کو بیرون ملک میں برآمد کیا گیا ہے جن کے 80 ہزار ٹن کے حصے کو چابہار پورٹ کے ذریعے بھارت میں برآمد کیا گیا ہے۔

مہاجر نے مزید کہا کہ رواں سال کے دوران مازندران میں کیوی فروٹ کی پیداوار، گزشتہ سال کے مقابلے میں دوگنی ہوگئی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ سال کے دوران، 140 ہزار ٹن کیوی فروٹ کو برآمد کیا ہے جن کی مالیت کی شرح 7۔9 لاکھ ڈالر کی ہے۔

ایران میں کیوی فروٹ کے زیر کاشت کا کل رقبہ 12 ہزار 400 ایکڑ پر مشتمل ہے اور جمہوریہ اسلامی ایران، سالانہ 362 ہزار ٹن کیوی فروٹ کی پیدواری کیساتھ دنیا کی چوتھی پوزیشن پر کھڑی ہے۔

 نائب ایرانی وزیر زارعت  نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ملکی ضروریات کی فراہمی اور غیر ملکی منڈیوں کیساتھ کیوی فروٹ کی برآمدات کے عمل کو جاری رکھنے کے سلسلے میں روایتی کاشتکاری کا نظام استعمال کرنے اور خصوصی فنڈز بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت زراعت کی کوششوں کیساتھ کیوی برآمد کنندگان، آسانی سے بینکاری سہولیات سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 12 =