ایران میں غیر ملکی بیماروں اور صحت سے متعلق سیاحوں کی آمد میں اضافہ

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے ڈائریکٹر مینجر برائے بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران 150 ہسپٹالوں اور صحت سے متعلق سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے دینے والی 50 کمپنیوں کو لائسنس دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ توقع کی جاتی ہے کہ آئندہ سال میں ایران میں ہیلتھ ٹورازم کا نمایاں فروغ ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار "محسن اسدی لاری" نے ہفتہ کے روز ایران اور افغانستان کے درمیان ہیلتھ ٹورازم کے فروغ سے متعلقق منعقدہ اجلاس کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں غیر ملکی بیماروں اور صحت سے متعلق سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوتا جار ہار ہے۔

اسدی لاری کہ کہنا ہے کہ ایران میں ہمسایہ ملکوں بشمول عراق اور افغانستان اور دیگر شمالی پڑوسیوں سے آنے والے سیاحوں کے علاوہ  یورپ اور شمالی آفریقہ سے تعلق رکھنے والے بیمار بھی علاج کیلئے ایران کا رخ کر لیتے ہیں۔

ایرانی محکمہ صحت کے ڈائریکٹر مینجر برائے بین الاقوامی امور نے مزید کہا کہ ایران کو سائنس کی پیداوار سے متعلق دنیا کی سولویں پوزیشن حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں ادیات اور طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ  دوسرے ممالک سے سائنسی تبادلہ اور باہمی تعاون کی صلاحتیں موجود ہیں۔

ایران میں صحت کی ٹیکنالوجی کا لگاتار اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے

اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات افغانستان کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران میں صحت کی ٹیکنالوجی کا لگاتار آپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی ہسپٹالوں میں طبی سہولیات اور ساز و سامان میں انتہائی ترقی دیکھنے میں آئی ہے۔

افغان سفیر نے مزید کہا کہ اس حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان تجربات کے تبادلہ اور باہمی تعاون کے فروغ کی بے پناہ صلاحتیں موجود ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 9 =