28 دسمبر، 2019 1:34 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83611067
0 Persons
ایران میں خواندگی کی شرح 96 فیصد ہے

شہر ری، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران میں تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق شرح خواندگی 96 فیصد تک پہنچ گئی ہے.

یہ بات خواندگی تحریک کی تنظیم کے سربراہ "شاپور محمد زادہ" نے ہفتہ کے روز خواندگی کے ہفتے کے موقع پر بانی انقلاب کے مزار میں حاضری دے کر عظیم ایرانی رہنما اور شہدائے انقلاب کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب سے پہلے 10 سے 49 سال تک کی عمر میں ہر سو ایرانی شہری سے 48 افراد پڑھے لکھنے والا اور 52 افراد ناخواندہ تـھے.
محمد زادہ نے کہا کہ انقلاب کی فتح کے بعد اسلامی جمہوریہ کے مقدس نظام کی کامیابیوں میں سے ایک خواندگی پر توجہ مرکوز دینا اور ناخواندگی کو خاتمہ دینا ہے۔
انہوں ںے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی سے پہلے ایران سمیت اس کے دیہی اور غریب علاقوں میں خواندگی پر توجہ مرکوز نہیں کیا گیا تھا.
آج کے دن 28 دسمبر (7 آذر) بانی انقلاب امام خمینی (رح) نے حکم دیا تھا کہ شرح خواندگی کے فروغ کے لئے ملک بھر میں مخصوص تعلیمی مراکز کا قیام عمل میں لایا جائے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 12 =