28 دسمبر، 2019 1:33 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83611066
0 Persons
ایران، خطے میں غیرملکی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے: ولایتی

تہران، ارنا - سپریم لیڈر ایران کے مشیر برائے بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ ایران، خطے میں غیرملکی مداخلت کی مخالفت کے ساتھ دشمنوں کی سازشوں اور ممالک کو کمزور کرنے کے خلاف مزاحمت کرتا رہے گا.

یہ بات ایکسپڈینسی کونسل کے رکن علی اکبر ولایتی نے ہفتہ کے روز ایران میں شامی سفیر اور ان کے ہمراہ وفد کےساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے امریکی صدر کے بے وقوفانہ مواقف کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی صدر کے اس بیان، کہ ہم شامی تیل کی وجہ سے اس ملک میں موجود ہیں،کو ایک ناجائز اقدام، کھلی چوری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران دوسرے ممالک سے مل کر علاقائی ملکوں کو تقسیم کرنے اور کمزور بنانے کے لیے دشمنوں کے ناپاک عزائم کےخلاف مزاحمت کر کے مقابلہ کرے گا.
علی اکبر ولایتی نے کہا کہ ہر ملک کی جائیداد کا تعلق وہی حکومت اور قوم سے ہے اور امریکی صدر کے اس مواقف سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ دشمن اسلامی ممالک کے خلاف سازش کر رہے ہیں تو ہم سب کو مل کر مظلوم قوموں کے ذخائر کی چوری اور کھلی جارحیت کے کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا.
انہوں نے ایران اور شام کے درمیان تزویراتی اور اسٹریٹجک مشترکات جیسے اسلام، مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو آزاد کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم دوسرے ممالک کے خلاف حملہ اور جارحیت کے خلاف خاموش نہیں بیٹھنا چاہئے.
اس ملاقات میں شامی وفد نے خطے اور شام میں ایرانی سپریم لیڈر، عوام اور حکومت کی حمایتوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے شامی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 1 =