27 دسمبر، 2019 9:06 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83610277
1 Persons
ایران، غربت کے خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون پر تیار ہے

اسلام آباد، ارنا- نائب ایرانی وزیر صحت نے غربت اور صحت کو تمام ممالک کے بنیادی مسائل میں سے ایک قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تہران، غربت مٹاؤ کیلئے پاکستان سے تعاون اور تجارب کے تبادلہ پر تیار ہے۔

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے "باقر لاریجانی" نے اسلام آباد میں پاکستانی وزیر اعظم کی معاون خصوصی اور بی آئی ایس پی کی خاتون سربراہ "ثانیہ نشتر" سے ملاقات کی۔

 اس ملاقات میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اعلی عہدیداروں سمیت ایرانی محکمہ صحت کے وفد کے اراکین بھی شریک تھے۔

اس موقع پر لاریجانی نے پاکستان کیساتھ غربت کے خاتمے اور لوگوں کے انشورنس کرانے کی حمایت کیلئے پاکستان سے تعاون پر آمادگی کا اظہار کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم دونوں ملکوں کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے باہمی تعاون کو اور مضبوط  کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

نائب ایرانی وزیر صحت نے کہا کہ صحت اور غربت آج دنیا کو درپیش سب سے بڑے مسائل ہیں، لیکن ایران میں صحت کا نظام ، صحت کی دیکھ بھال اور انشورنس امداد، دوسرے ممالک کے مقابلے میں بہت مختلف اور موثر ہے۔
 

 انہوں نے مزید کہا  کہ ایران دونوں ممالک کے مابین طلبا اور اساتذہ کے تبادلے کا ایک پروگرام تیار کرنے کے ساتھ ساتھ طبی شعبے میں بھی اپنے تجربات کو پاکستان کے ساتھ بانٹنے کیلئے تیار ہے۔

لاریجانی نے مزید کہا کہ ایران میں ادویات کے 97 فیصد کا حصہ اندروں ملک ہی تیار کیا جاتا ہے اور ہم اس شعبے میں پاکستان سے تعاون پر تیار ہیں۔

انہوں نے ایرام میں غربت کے خاتمے سے متعلق اٹھائے گئے اچھے اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے اس حوالے سے اپنے تجربات کو پاکستان کیساتھ شیئر کرنے کیلئے آمادگی کا اظہار کردیا۔

نائب ایرنی صدر نے کہا کہ  ایران اور پاکستان کو صحت اور علاج کے شعبے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے سمیت ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنا ہوگا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 1 =