27 دسمبر، 2019 1:07 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83609909
0 Persons
اطالوی نوجوان نے ایران میں اسلام کو قبول کر لیا

کرج، ارنا - اٹلی سے تعلق رکھنے ایک عیسائی نوجوان نے ایرانی صوبے کرج میں دین اسلام کو قبول کرلیا.

تفصیلات کے مطابق "الساندرو فرسینو" نے "آیت اللہ حسینی ہمدانی" کے دفتر میں کلمہ پڑھ کر شہادت دی اور اسلام قبول کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

اس موقع پر آیت اللہ ہمدانی نے کہا کہ مسلم ہونا در اصل ایک گہرا دلی عقیدت ہے اور اللہ تعالی کی وحدانیت کو قبول کرنے اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امامت رسول (ص) کی گواہی دینے سے پہلے، دین کے اصولوں پر گہرے عقیدت رکھنے کی ضرورت ہے۔

البرز کے امام جماعت نے اس اطالوی نوجواں کو بھی انگریزی زبان میں قرآن پاک کی کتاب کا تحفہ دے کر ان کو اسلام قبول کرنے پر مبارکباد بھی دی۔

 اللہ پاک نے اس اسلام میں اس قدر خوبصورتی رکھی ہے کہ کوئی لادین بھی اس کا بغور مطالعہ کر لے تو وہ اس کی حقانیت کو مانے بغیر رہ نہیں پاتا یہی وجہ ہے کہ اسلام فوبیا کی تھیوری کے باوجود ہر آنے والے دن کیساتھ دنیا میں مسلمانوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 6 =