26 دسمبر، 2019 1:10 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83609285
0 Persons
ایران نے ہمسایوں کو 4 ہزار ٹن چائے کی پتی برآمد کی

تہران، ارنا - ایران میں رواں سال ساڑھے 28 ہزار ٹن چائے کی پیداوار ہوئی جن میں سے 4 ہزار ٹن چائے کی پتی کو ہمسایہ ممالک کے لئے برآمد کیا گیا ہے.

ان خیالات کا اظہار ایرانی شمالی علاقوں میں قائم چائے کی تنظیم کے سربراہ "حبیب جہان ساز" نے ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے ہمسایہ ممالک بشمول آذربائیجان، عراق اور افغانستان کو 4 ہزار ٹن پر مشتمل چائے کی پتی کی برآمدات کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے شمالی علاقوں میں 25 ہزار 500 ایکڑ کے رقبے پر مشتمل چائے کے زیر کاشت زمین موجود ہیں جن کے رقبے میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ابھی ہمسایہ ملکوں کے درمیان بھارت، ایرانی چائے کا سب سے بڑا برآمدکنندہ ملک ہے۔

بھارتی کونسل برائے چائے کی پیداوار اور برآمدات نے کہا ہے کہ بھارت نے رواں سال کے ابتدائی مہینوں سے اب تک ایران کو 4 لاکھ کلوگرام سے زائد چائے کی برآمدات کی ہیں۔

بزنس اسٹنڈرڈ جریدے کے مطابق بھارت نے رواں سال کے دوران ایران کو 376۔4 لاکھ کلوگرام چائے کی برآمدات کی ہے جن کی شرح مالیت کے لحاظ سے 2۔17 ڈالر کی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 6 =