25 دسمبر، 2019 4:41 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83608462
0 Persons
ایران‏ نے انڈر 14 ایشیائی شطرنج مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کی شطرنج ٹیم نے انڈر 14 ایشیائی شطرنج مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی انڈر 14 شطرنج کھیلاڑیوں نے ایشیائی مقابلوں کے فائنل مرحلے میں چینی حریف کو جارحانہ انداز میں شکست دے کر اس ایونٹ کی پہلی پوزیشن کو حاصل کر لیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ "سیدکیان پور موسوی"، "بردیا دانشفر"، " آبتین عطاخان"، "محمد جواد خورشیدی" اور "حمیدرضا ابراہیمی" ایرانی انڈر14 شطرنج ٹیم کے کھیلاڑی ہیں اور ٹیم کی قیادت "مرتضی محجوب" کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ سالوں کے دوران، اسلامی جمہوریہ ایران کی شطرنج ٹیم نے مختلف زمروں میں بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں سے اڈولت کے زمرے میں ایشیائی مقابلوں کی پہلی پوزیشن سمیت انڈر 16 اولمپکس مقابلوں میں 2بار کیلئے پہلی پوزیشن کے حصول کا نام لیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ انفرادی حصے میں ایرانی کھیلاڑی "پرہام مقصود لو" عالمی مقابلوں کا چیمپئن بنے گئے اور خاتون ایرانی کھیلاڑی "مبینا علی نصب" نے بھی عالمی مقابلوں میں دوسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 15 =