25 دسمبر، 2019 3:55 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83608405
0 Persons
پڑوسیوں کیساتھ سرحدی سفارتکاری بڑھ جائے گی: ایران

اردبیل، ارنا – ایرانی سرحدی کمانڈر نے کہا ہے کہ پائیدار امن قائم کرنے کے لئے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدی سفارتکاری کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

بریگیڈئیر جنرل "قاسم رضایی" نے اسلامی جمہوریہ ایران اور پڑوسیوں کے درمیان سرحدی تبادلات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کی سرحدی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے سب سے کامیاب اقدام سرحدی سفارتکاری کی ترقی ہے۔
جنرل رضایی نے کہا کہ سرحدی سفارت کاری کی ترقی کے نتیجے میں بعض مخصوص سرحدی علاقوں میں آپریشنل کی تیاری میں اضافہ کی گئی ہے۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور سرحدی ممالک کے درمیان جشن نوروز منانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جشن نوروز کا مشترکہ انعقاد پڑوسیوں کے ساتھ مشترکہ ثقافتی، دوستی اور امن تعلقات کی علامت ہے۔
انہوں نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے سرحدی تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اکثر ہمسایہ ممالک کے ساتھ سالانہ سرحدی نشستوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
ایرانی سرحدی کمانڈر نے کہا کہ ہم مارچ کو پاکستان کے ساتھ مشترکہ بحری مشق کا انعقاد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ 15اکتوبر 2018 کو پاک ایران سرحد کے قریب دہشتگردوں اور انقلاب مخالف عناصر کے ذریعہ اغوا کرنے والے ایرانی سرحدی اہلکاروں کی رہائی کے لئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =