25 دسمبر، 2019 1:35 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83608161
0 Persons
نئے عیسوی سال کی آمد، ایرانی صدر کی مبارکباد

تہران، ارنا - صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران نے عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کو حضرت عیسی (ع) کے یوم ولادت اور نئے عیسوی سال کی آمد پر مبارکباد پیش کی.

صدر حسن روحانی نے آج بروز بدھ پوپ فرانسس کے نام سے ایک خصوصی پیغام میں حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم ولادت اور نئے عیسوی سال 2020 کی آمد پر مبارکباد پیش کی.

انہوں نے کہا کہ میں نئے عیسوی سال 2020 کی آمد پر دنیا کے تمام حریت پسند اقوام بالخصوص امن و دوستی کے نبی حضرت عیسی (ع) کے پیروکاروں کو تہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں.

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت عیسی بن مریم (ع) امن و دوستی کے نبی ہیں جن کی تعلیمات دنیا کے تمام عوام کے لئے انصاف و آزادی پر مبنی ہیں.

ایرانی صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ دنیا کے مذہبی اور دینی رہنما بالخصوص ممالک کے سربراہاں کے درمیان اجتماعی تعاون سے دنیا میں عوام کی ترقی اور خوشحالی میں مزید اضافہ ہوگا.

صدر روحانی نے تمام الہامی دینوں کے پیروکاروں بالخصوص پوپ فرانسس کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 4 =