ایران افغان تعلقات مشترکہ اقتدار پر مضبوط ہیں: عبداللہ عبداللہ

کابل، ارنا - افغانستان کی قومی اتحاد کی حکومت کے چیف ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران افغانستان کے دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے اور دو طرفہ تعلقات مشترکہ اقتدار پر مبنی ہیں۔

یہ بات "عبداللہ عبداللہ" نے بدھ کے روز افغانستان میں تعینات ایرانی نئے سفیر "بہادر امینیان" کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے مختلف ادوار میں ایران کی مدد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں سیکوریٹی بڑھانا ایران میں سلامتی کی ترقی کا مترادف ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تاریخی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں۔
ایرانی سفیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات بڑھانے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں گے۔
فریقین نے اس ملاقات کے دوران سلامتی کو جاری رکھنا اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق، ایرانی سفیر نے حالیہ دنوں میں افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران اپنی اسناد تقرری کو پیش کردی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 6 =