جنگی طیارے کوثر پروڈکشن کا عمل تیزی سے جاری ہے: سربراہ ایران فضائیہ

تہران، ارنا- ایرانی فضائیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ  ملکی ساختہ جنگی طیارے کوثر پروڈکشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق، بریگیڈئیر جنرل "عزیز نصیرزادہ" نے اس امید کا اظہار کر دیا کہ رواں میلادی سال کے 17 اپریل میں ایرانی آرمی کے قومی دن کے موقع پر فوجی پریڈ میں 3 ملکی ساختہ کوثر جنگی طیاروں کی رونمائی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی فضائیہ اور دفاعی صنعت کی تنظیم  مشترکہ طور پر کوثر جنگی طیارے کی پروڈکشن لائن کا انتظام کرتی ہیں۔

جنرل نصیرزادہ نے کہا کہ آرمی ائیر فورس دارالحکومت تہران میں اور دفاعی صنعت تنظیم، جنوب مغربی صوبے اصفہان میں کوثر پروڈکشن لائن کی مینجمنٹ میں کردار ادا کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، وطن عزیز کے دفاعی ماہرین اور سائنسدانوں کی دن رات محنت کے نتیجے میں ایران نے فورتھ جنریشن اور انتہائی جدید ٹیکنالوجی سے لیس کوثر جنگی طیارے کو تیار کرلیا ہے۔

اس طیارے کو ایک اور دو سیٹ میں بھی تیار کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ یہ جنگی طیارہ ایرانی فضائیہ کے لڑاکا پائلٹوں کو جدید جنگ کی ٹریننگ میں مدد فراہم کرے گا.
کوثر طیارے کو تیار کرنے کے عمل میں ایرانی محکمہ دفاع اور دیگر دفاعی اور اہم سائنسی اداروں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 10 =