ایرانی اسپیکر کی نئے عیسوی سال کی آمد پر اپنے ہم منصبوں کو مبارکباد

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے سربراہ نے اپنے دیگر ممالک کے اسپیکروں کے نام میں الگ الگ پیغامات میں حضرت عیسی علیہ السلام کی یوم ولادت اور نئے عیسوی سال کی آمد پر مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق "علی لاریجانی" نے اپنے پیغامات میں نئے سال کی آمد پر عیسائی برادری کیلئے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ دنیا میں امن اور انصاف کا قیام اور ترقی جو حضرت عیسی السلام کے مقاصد بھی تھے، کو الہامی ادیان کے درمیان تعمیری تعاون اور باہمی مکالمے کے دریغے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

لاریجانی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ بھی انسانی اقدار کے فروغ اور امن کی فراہمی سے متعلق دیگر پارلیمنٹوں سے تعمیری تعاون پر تیار ہے۔

 انہوں نے دنیا کی عیسائی برداری بالخصوص اپنے ہم منصبوں کیلئے کامیابی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 7 =