ایرانی بچوں کی ازبکستان میں پینٹنگ مقابلوں میں بہترین کارکردگی

تہران، ارنا – ایرانی بچوں نے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں آٹھویں پینٹنگ مقابلوں میں ایک طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغے اپنے نام کرلئے.

ایرانی بچوں کو ان تین تمغوں کے علاوہ 47 ڈپلومہ کی اعزازی ڈگری سے نوازا کیا گیا.
تفصیلات کے مطابق، عالمی پینٹنگ مقابلوں کا 2018 کے اکتوبر میں انعقاد کیا گیا جس کا موضوع بچپن کی دنیا ، مادر وطن ، جس دنیا میں ہم رہتے ہیں ، اور میرا خواب تھا.
ان مقابلوں کے فاتحین کے ناموں کو شائع کردیا گیا جو امیر محمد صادقی زادہ ایک دس سالہ بچے جن کا تعلق صوبے فارس کے شہر لارستان ہے، نے ایک طلائی ، 13 سالہ لڑکی مریم محمدی پور جن کا تعلق صوبے خراسان جنوبی کے شہر قاین ہے، نے ایک چاندی اور ایک اور 14 سالہ لڑکی الہہ ضاربی جن کا تعلق صوبے فارس کے شہر لارستان ہے، نے ایک کانسی کے تمغے اپنے نام کرلئے.
ایرانی مختلف صوبوں سے دوسرے 47 شریک بچوں کو بھی منعقدہ مقابلوں میں ڈپلومہ کی اعزازی ڈگری سے نوازا کیا گیا.
ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. @IrnaUrdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 12 =