بھارت مشکل حالات میں ایران کیساتھ کھڑا رہا ہے: حکومتی ترجمان

تہران، ارنا – ایران کے حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت، ایران کا تزویراتی شراکت دار ہے اور اس نے ایران کے خلاف پیدا کئے جانے والے بحرانوں میں ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے.

یہ بات "علی ربیعی" نے ہفتہ کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ کے دورے ایران کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ایشیائی خطے میں ترقی کر رہا ہے اور ہم اس موضوع پر خوش ہیں.
ربیعی نے بھارت کے اسٹریٹجک کردار کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ہم نے بھارت اور روس کے ساتھ افغانستان کے مسئلے پر تعاون کیا اور یہ ملک ہمیشہ ہمارے ملک کے خلاف بحرانوں میں کھڑا رہا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کے دورے ایران پر دو طرفہ تعلقات اور سیکیورٹی مسائل کا جائزہ لیا گیا.
تفصیلات کے مطابق، بھارتی وزیر خارجہ "سمبر امنیم جے شنکر" نے اتوار کے روز ایران اور بھارت کے مشترکہ کمیشن کے 19 ویں اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے ایران کا دو روزہ دور کیا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 7 =