سلووینیا کا ایرانی کمپنیوں کے ساتد تعاون میں دلچسبی کا اظہار

بلغراد، ارنا - سلووینیا کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم ایرانی کمپنیوں کے ساتھ باہمی تعاون کرنے میں دلچسبی رکھتے ہیں۔

سلووینیا کے نائب وزیر خارجہ 'ماتی مارن' نے پیر کے روز لیوبلیانا میں تعینات ایرانی سفیر 'کاظم شافعی'کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایرانی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے حالیہ مہینے میں عراقچی کے دورے سلووینیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال کے پہلے تین مہینے میں سلووینیا کے ایک تجارتی وفد ایران کا دورہ کرے گا۔
انہوں نے ایرانی کمپنیوں کے ساتھ سلووینیا کی کمپنیوں کی دلچسبی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم انسٹیکس کے تناظر میں ایران کے ساتھ باہمی تعاون کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے خطی تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یورپ اور سلووینیا اپنی سلامتی کے لئے مشرق وسطی کے امن و استحکام کو اہمیت دے کر مشرق وسطی میں ایران کے کلیدی کردار پر زور دیتے ہیں۔
ایرانی سفیر نے ایٹمی معاہدے کی تازہ ترین صورتحال اور اپنے ملک کے جوہری پروگرام کے مطابق اپنے وعدوں کو کم کرنے کی وجوہات اور خدشات پر روشنی ڈالی۔ 
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =