24 دسمبر، 2019 9:29 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83606158
0 Persons
ایران کی عالمی بیلٹ ریسلنگ مقابلوں میں دوسری پوزیشن

تہران، ارنا – ایرانی قومی بیلٹ ریسلنگ ٹیم نے قازقستان میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی.

ایرانی مردوں کی ٹیم نے منعقدہ مقابلوں میں دو چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں کے ساتھ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا.
ایرانی کھیلاڑیوں "محمد نبی زادہ اور پوریا رمضانی" 70 اور 100 کلوگرام کے زمرے میں دو چاندی کے تمغے جیت لئے.
ایک اور ایرانی کھیلاڑی "روح اللہ نعمتیان" نے ان مقابلوں کے 60 کلوگرام کے زمرے میں ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا.
ایرانی ٹیم قازقستان کے دارالحکومت نورسلطان میں منعقدہ مقابلوں میں 85 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگئی، کرغزستان اور منگولیا کی ٹیموں نے 96 اور 76 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کرلیں.
یاد رہے کہ ان مقابلوں میں ایرانی خواتین کی قومی ٹیم نے مجموعی طور پر ایک طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں کیساتھ پہلی پوزیشن کو حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بیلٹ ریسلنگ مقابلوں کا 21 سے 23 دسمبر تک قازقستان کے شہر نور سلطان میں انعقاد کیا گیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 1 =