ایرانی بچے اور نوجوانوں کی عالمی پاما ابیکس مقابلوں میں پہلی پوزیشن

تہران، ارنا - بچے اور نوجوانوں پر مشتمل ایرانی ٹیم نے تھائی لینڈ میں منعقدہ 2019 عالمی پاما ابیکس مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی.

 ایرانی ذہین بچوں کے بین الاقوامی تنظیم کے ڈائریکٹر مینجر "روح اللہ مخبریان" نے کہا ایرانی ذہین نوجوانوں اور بچوں کی ٹیم نے عالمی ابیکس مقابلوں میں 3 چمپئین آف چمپئین ٹائٹلز کو حاصل کرکے ان مقابلوں کی پہلی پوزیشن کو حاصل کرنے سمیت دنیا میں ایک بے مثال ریکارڈ قائم کرلیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 55 ایرانی ذہین بچوں نے ان مقابوں میں حصہ لیا تھا جنہوں نے 3 چمپئین آف چمپئین ٹائٹلز سمیت 48 چمپئین ٹائٹلز کو بھی اپنے نام کرلیا۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2019 عالمی پاما ابیکس مقابلوں کا 5 براعظموں کے 24 ممالک سے آئے ہوئے 61 نمائندوں کی شرکت سے تھائی لینڈ میں انعقاد کیا گیا۔

واضح رہے کہ ورلڈ پاما ایسوسی ایشن کے ممبران میں تائیوان، ملائشیا، تھائی لینڈ، کینیڈا، ہانگ کانگ، امریکہ، جنوبی افریقہ، ویٹنام، جنوبی کوریا، لبنان، سعودی عرب، آسٹریلیا، بھارت، روس، چین، اردن، فلسطین، قازقستان، متحدہ عرب امارات، ازبکستان، مصر، تاجیکستان، ایران اور یمن شامل ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 6 =