ایرانی فلم کو یو اے ای میلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا

تہران، ارنا- ایرانی فنکار کی بنائی گئی دستاویزی فلم Lotus کو متحدہ عرب امارات میں منعقدہ شارجہ فلم پلٹ فارم (SFP) کے سب سے بہترین فلم کے طور پر جن لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق Sharjah Film Platform میلے کا 14 سے 21 دسمبر تک متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں انعقاد کیا گیا۔

 منعقدہ اس میلے میں ایرانی ہدایت کار "محمد رضا وطن دوست" کی بنائی گئی دستاویزی فلمLotus کو سب سے بہترین فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Lotus فلم کی کہانی ایک بوڑھی عورت کی زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے لوتوس نامی علاقے میں داخلے ملنے کی اجازت پانے کیلئے 12 سالوں کا انتظار کیا ہے تا کہ اس علاقے میں رہنے والا واحد شخص کیساتھ ملاقات کر سکیں۔

لوتوس، ایرانی شمالی صوبے مازندران کا ایک علاقہ ہے جو 2010 ء میں لفور نامی ڈیم کی تعمیر کے بعد بالکل پانی نیچے ڈوب گیا ہے۔

واضح رہے کہ Lotus فلم کو اب تک مختلف بین الاقوامی میلوں کے ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 13 =