23 دسمبر، 2019 7:37 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83605841
0 Persons
ایران اور بھارت کا چابہار منصوبے کی جلد تکمیل پر زور

تہران، ارنا- بھارت کے وزیر خارجہ نے دورہ ایران کے اختتام کے بعد کہا ہے کہ دونوں ملکوں نے چابہار منصوبے کی جلد تکمیل پر زور دیا ہے۔

"سمبرامنیم جے شنکر" جو 21 دسمبر کو ایران کا دورہ کیا تھا، نے ایک ٹوئٹر پیغام میں دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 19 ویں اجلاس کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور بھارت کے درمیان تعاون کے تمام طریقوں کا جائزہ لیا گیا اور دونوں فریقین نے چابہار منصوبے کی جلد تکمیل پر زور دیا۔

انہوں نے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کیساتھ  اپنی حالیہ ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے ایڈمیرل علی شمخانی سے علاقائی سلامتی اور باہمی تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

 جے شنکر نے ایرانی صدر مملکت کے مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ صدر روحانی کو مشترکہ اقتصادی کمیشن کی کامیابیوں اور باہمی تعلقات میں پیشرفت کی رپورٹ کو پیش کیا گیا۔

انہوں نے ایرانی وزیر برائے شہری ترقی کیساتھ اپنی حالیہ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے جلد نفاذ پر زور دیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 4 =